ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیروسین کا اسٹیو پھٹنے سے بھٹکل میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک

کیروسین کا اسٹیو پھٹنے سے بھٹکل میں ایک شخص زندہ جل کر ہلاک

Wed, 28 Nov 2018 00:43:40    S.O. News Service

بھٹکل 27/نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں ایک شخص زندہ جل کر اُس وقت ہلاک ہوگیا جب چائے بنانے کے دوران  کیروسین کا اسٹیو پھٹ پڑا، جس کے ساتھ ہی قریب میں رکھا ہوا کیروسین کا کین بھی   زد میں آگیا اور تیل متعلقہ شخص کے جسم پر گرگیا۔ مرنے والے کی شناخت شنکر سومیّا نائک (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

واقعہ ویسے پیر کو پیش آیا مگر آج منگل کو ساحل آن لائن  کو واقعے کی جانکاری ملی۔ مرڈیشور پولس کے ذرائع نے بتایا کہ  شنکر پیر کو اپنے مکان کے ایک کمرہ میں چائے بنارہا تھا کہ اچانک اسٹیو پھٹ گیا ، قریب میں ہی کیروسین تیل کا ایک کین بھی تھا، اسٹیو پھٹتے ہی کین شنکر کے جسم پر گرگیا  جس کے نتیجے میں  شنکر  پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

حادثہ میں شنکر کا پورا جسم جھلس کر راکھ ہوگیا ۔

اس تعلق سے  شنکر کے بھائی  گرو سومیّا نائک  کی شکایت پر مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تھانہ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وردراج گُنگا پورے معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔


Share: